ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی بی ایم پی میں بی جے پی کو اقتدار حاصل ہوگا:وزیراعلیٰ بسوا راج بومئی

بی بی ایم پی میں بی جے پی کو اقتدار حاصل ہوگا:وزیراعلیٰ بسوا راج بومئی

Sun, 30 Jan 2022 10:40:41    S.O. News Service

بنگلورو، 30؍جنوری (ایس او نیوز) ریاستی وزیراعلیٰ بسوا راج بومئی نے بتایاکہ آنے والے بی بی ایم پی انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار حاصل ہوگا۔ بطور وزیراعلیٰ 6ماہ مکمل کرنے کے پیش نظر پارٹی کے ریاستی صدر نلین کمار کٹیل کی جانب سے ملیشورم کے بی جے پی دفتر میں منعقد تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بومئی نے اس امید کاا ظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی بی جے پی کو بی بی ایم پی میں بھی برسر اقتدار لائیں گے۔

انہوں نے بتایاکہ ریاست میں سیلاب کے بعد دوگنا فصل معاوضہ 14لاکھ کسانوں کو دیاگیا ہے اور54خاندانوں کی ماہانہ پنشن میں اضافہ کیاگیا ہے اور کووڈ سے فوت افراد کے اہل خانہ کو معاوضہ ادا کیا گیا ہے جب کہ ریاستی حکومت کی جانب سے بے گھروں کو 5لاکھ اور مرکز کی جانب سے 6.5لاکھ گھر فراہم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ دیہی اور شہری علاقوں کا فرق کئے بغیر ہر ایک حلقہ کی ترقی کے لئے گرانٹ جاری کیا گیا ہے اور 750آنگن واڑیوں کو فی ایک لاکھ روپئے، پرائمری ہیلتھ مراکز اور اسکولوں کی ترقی کے لئے گرانٹ جاری کیا گیا ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر نلن کمار کٹیل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت اور بومئی کی قیادت میں ریاستی حکومت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

اس موقع پر رکن پارلیمان سدا نندا گوڑا، پی سی موہن، ریاستی وزرا ایس ٹی سوم شیکھرہ آنند سنگھ، منی رتنا ودیگر حاضر رہے۔


Share: